بریکنگ نیوز

عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا

ستمبر 4, 2025 admin
عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا

عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو جیل سے رہا کردیا گیا، شاہریز کی روبکار جمع کروائی گئی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔