ٹی20 سہ ملکی سیریز: پاکستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
شارجہ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں جبکہ یو اے ای اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔
پاکستانی ٹیم
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد۔
یو اے ای ٹیم
محمد وسیم (کپتان)، آصف خان، علی شان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھن ڈیسوزا، ہرشیت کوشیک، دھروو پاراشر، حیدر علی، محمد جواد اللّٰہ، محمد روحد اور جنید صدیق۔
