گلگت بلتستان حکومت کےہیلی کاپٹر کو حادثہ
گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چلاس کے نزدیک فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر گیا۔
ترجمان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور دو ٹیکنیکل اسٹاف موجود تھے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔
حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس، کمشنر دیامر اور بڑی تعداد میں عوام موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
