موسم گرما کی تعطیلات ختم،سکول کھل گئے
موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
تاہم لاہور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 45 سرکاری اسکول بدستور بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہ پور کانجراں کے اسکول شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اسکولز، کالجز اور جامعات میں کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
