اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتقال کر گئے
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق وہ ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاؤس میں موجود تھے اور گزشتہ چار روز سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی، مگر جانبر نہ ہو سکے۔
یاد رہے کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنی ٹیموں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں موجود ہے۔
