آل راؤنڈر شاداب خان باپ بن گئے ہیں
انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ اللّٰہ نے انہیں پہلی اولاد کے طور پر ایک بیٹی عطا کی ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار ہیں اور دعا کی درخواست بھی کی ہے تاکہ یہ نیا سفر خوشیوں اور برکتوں سے بھرا رہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے شاداب خان اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
