پاکستان نے یو اے ای کو 208 رنز کا ہدف دے دیا
شارجہ میں جاری تین ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 69 رنز اسکور کیے، حسن نواز نے 56 اور محمد نواز نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ یو اے ای کی طرف سے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل ٹاس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور یو اے ای کے قائد محمد وسیم میدان میں اترے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو موقع دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، حسن علی، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
یو اے ای کی ٹیم میں محمد ذوہیب، محمد وسیم، آصف خان، علی شان شرافو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، جنید صدیقی اور محمد جواد اللّٰہ میدان میں اترے ہیں۔
