بریکنگ نیوز

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

اگست 30, 2025 admin
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اس فیصلے کی بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سفری شیڈول سے واقف افراد نے بتایا کہ اب ان کا بھارت جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم اس خبر کی نہ تو واشنگٹن اور نہ ہی نئی دہلی نے باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ دریائے ستلج میں27سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،لاکھوں افراد متاثر

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کواڈ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جانے والے تھے۔ امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل چار ملکی اتحاد کا وزرائے خارجہ اجلاس اس سال جنوری میں امریکا میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پنجاب میں سیلابی صورتحال،لاہور محفوظ مگر دیگر اضلاع میں خطرہ برقرار

ماہرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری بڑھی ہے۔ بھارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ حتمی شکل نہ دی، جس کے بعد امریکی صدر نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 فیصد تک بڑھا دیا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کی بار بار پیشکش پر بھارت نے ہمیشہ انکار کیا ہے، جس سے تعلقات مزید کشیدہ ہوئے۔