بریکنگ نیوز

ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ حسنین اختر دوسرا میچ بھی جیت گئے

جولائی 21, 2025 admin
ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ حسنین اختر دوسرا میچ بھی جیت گئے

ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ حسنین اختر دوسرا میچ بھی جیت گئے

حسنین نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں سری لنکا کے کیویسٹ خالد غزالی کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستانی کھلاڑی نے میچ 100-01، 111-01 اور 67-40 سے اپنے نام کیا۔

حسنین نے اس سے قبل گروپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے کا لونگ پینگ کو 3-0 سے ہرایا تھا۔

پاکستان کے احسن رمضان نے بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔

احسن رمضان نے بھارتی کھلاڑی بھاویا پیپالیا کو 3-0 سے شکست دی، احسن کی کامیابی کا اسکور 98-04، 54-32 اور 57-46 رہا۔

احسن رمضان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ میں بھی اپنا میچ جیتا، 6 ریڈ چیمپئن شپ کے میچ میں احسن رمضان نے بحرین کے عبداللّٰہ محمد کو 4-0 سے ہرایا۔