افغانستان کا ایشیا کپ اسکواڈکا اعلان
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے افغانستان کی ٹیم سہ ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جہاں گروپ بی میں افغانستان کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔
