راشد منہاس شہید کو 54ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی بہادری اور فرض کی ادائیگی کی اعلیٰ ترین مثال ہے، آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات و بہادری اور بے لوث لگن کا ثبوت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی ملک وقوم سے وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی جرات اور ہتھیار ڈالنے پر قربانی کو ترجیح دینا آج بھی قوم کے لئے روشن مثال ہے، پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی آزادی کی قیمت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے درکار استقامت کی لازوال یاد دہانی ہے۔
پاک افواج شہید آفیسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، افواج پاکستان عزم کرتی ہیں کہ وہ ان اقدار کی پاسداری جاری رکھیں گی جن کا دفاع پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے بے مثال جرات سے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس شہید کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، بہادری اور فخر کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔
