امریکا کے بھارت سے تجارتی مذاکرات منسوخ
امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی تجارتی وفد کا 25 تا 29 اگست کا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی دورہ منسوخ ہونے سے امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہو گا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہو گا۔
