مخصوص نشستوں پر حلف برداری ، ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی کا ملکر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اجلاس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ حلف اٹھانے والوں میں جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کی 7 ، 7 خواتین پیپلزپارٹی کی 4 خواتین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون ، جے یو آئی کی دو اقلیت نشست پر منتخب اراکین عسکر پرویز، گورپال سنگھ ،ن لیگ کے سریش کمار اور پیپلز پارٹی کے کوٹے پر منتخب بہاری لالا بھی حلف اٹھائیں گے۔
