گلگت میں لینڈسلائیڈنگ،8رضاکار جاں بحق
جائے حادثہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کررہے تھے اس دوران رضا کاروں پر مٹی کا تودہ گرا۔ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جبکہ 8 رضاکاروں کی لاشیں لائی گئیں۔
