اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

کراچی،ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے،2 جاں بحق،1زخمی

کراچی،ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے،2 جاں بحق،1زخمی

کراچی،ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے،2 جاں بحق،1زخمی

کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا لکی ون شاپنگ مال کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔

کراچی،ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے،2 جاں بحق،1زخمی

کراچی،ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے،2 جاں بحق،1زخمی

جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کو چیلنج

حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام نے ڈمپرز میں لگی آگ کو بجھایا۔

پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔