بریکنگ نیوز

سکیورٹی فورسز نے33خوارج کو ہلاک کردیا

اگست 8, 2025 admin
سکیورٹی فورسز نے33خوارج کو ہلاک کردیا

سکیورٹی فورسز نے33خوارج کو ہلاک کردیا-موثرطور پربھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل وحرکت کا پتا لگایا اورموثرطور پربھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

سکیورٹی فورسز نے33خوارج کو ہلاک کردیا

سکیورٹی فورسز نے33خوارج کو ہلاک کردیا

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمدہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔