بریکنگ نیوز

گورنرخیبر پختونخوا کا گنڈا پوراستعفیٰ فوری منظور سے معذرت

اکتوبر 11, 2025 admin
گورنرخیبر پختونخوا کا گنڈا پوراستعفیٰ فوری منظور سے معذرت

گورنرخیبر پختونخوا کا گنڈا پوراستعفیٰ فوری منظور سے معذرت

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیر کو دفتر جا کر علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے اور ان کی قانونی ٹیم وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق استعفیٰ کا معاملہ دیکھا جائے گا اور قانونی ٹیم مکمل جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ استعفیٰ سے متعلق کسی بھی شق یا مسئلے پر فوری فیصلہ کرنے کے بجائے انتظار کرنا بہتر ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ آئینی تقاضوں کے مطابق استعفیٰ کی اسکروٹنی کی جائے گی اور پیر کو دفتر جا کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔