بریکنگ نیوز

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

جولائی 31, 2025 admin
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کا سامنا کرنے والے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

الزاری جوزف، ایوین لوئیس، برینڈن کنگ اور شمرن ہٹمائر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شیمار جوزف، کیسی کارٹی، ایلیک اتھانزے اور جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شائے ہوپ ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کل سے کھیلی جائے گی۔