پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں بھارتی شہروں میں سیکیورٹی کی صورتحال اور کھلاڑیوں کے ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے حکومت کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق پاکستان نے ایف آئی ایچ کو نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے تاکہ ٹیم عالمی ایونٹ سے باہر نہ رہے۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے محروم رہی تھی۔
