بریکنگ نیوز

ٹرمپ عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے،قاسم خان

اگست 2, 2025 admin
ٹرمپ عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے،قاسم خان

ٹرمپ عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے،قاسم خان

برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے۔

قاسم خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات تھے، جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان زبردست بات چیت ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ حکومت سے مذاکرات کامیاب،جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دی ہے، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سلیمان خان نے کہا کہ والد سے آخری بار ملاقات 3 سال پہلے ہوئی تھی اور 4 ماہ سے بات بھی نہیں ہوئی، قاسم خان نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔