بریکنگ نیوز

 وزیراعظم کا دل چھو لینے والا اقدام،ڈاکٹر بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

اکتوبر 30, 2025 admin
 وزیراعظم کا دل چھو لینے والا اقدام،ڈاکٹر بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

 وزیراعظم کا دل چھو لینے والا اقدام،ڈاکٹر بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک دل چھو لینے والا لمحہ پیدا کیا۔

تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر بی بی درجان جب اسٹیج پر آئیں تو وزیراعظم نے انہیں اپنی نشست پر بٹھا دیا، جس پر ڈاکٹر بی بی درجان جذباتی ہو گئیں اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا فخر ہیں اور ان کے عزم و محنت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں پر خرچ ہونے والا ہر پیسہ کم نہیں ہے کیونکہ یہی نوجوان پاکستان کا مستقبل سنواریں گے۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی، اور شرکا نے وزیراعظم کے اس اقدام کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیا