بریکنگ نیوز

غزہ میں غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید

جولائی 22, 2025 admin
غزہ میں غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید

غزہ میں غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں غذائی قلت اور شدید فاقہ کشی نے معصوم بچوں سمیت عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 3 روز میں خوراک کی کمی کے باعث 21 بچے انتقال کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 80 بچوں سمیت 101 فلسطینی غذائی بحران کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ”اونروا“ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔ مارچ سے اب تک محدود امداد کے باعث بچوں کی صحت اور نشوونما پر سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔امریکی حملوں میں ہماری یورینیم افزودگی کی صلاحیت معطل ہوگئی: ایرانی وزیرِخارجہ

غزہ میں مصر کی سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہ ملنے اور مسلسل بمباری کی وجہ سے شہری ایک وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں، والدین کے لیے اپنے بچوں کو خوراک مہیا کرنا ایک نا ممکن کام بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بلوچستان واقعہ:مقتول خاتون اور مرد کے درمیان ازدواجی تعلق نہیں تھا

ترجمان نے کہا غزہ میں غذائی بحران سنگین ہو چکا ہے، بچے ایک وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں اور والدین کے پاس انہیں کھلانے کو کچھ نہیں۔

اونروا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ فوری اور بلا تاخیر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم جانوں کو بچایا جا سکے۔