بریکنگ نیوز

بنوں،آپریشن میں6دہشتگرد ہلاک

اگست 1, 2025 admin
بنوں،آپریشن میں6دہشتگرد ہلاک

بنوں،آپریشن میں6دہشتگرد ہلاک

بنوں میں پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاک چین فوجیں برادر ہیں،فیلڈ مارشل

آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ مونس علوی کی برطرفی کا فیصلہ معطل

بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشتگردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔